جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

بدبخت نوجوان کا اپنی ماں پر بدترین تشدد، عوام میں شدید غم وغصہ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی) سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والے ویڈیو کلپ پر مصر کے سماجی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ اس کلپ میں ایک شخص کو اپنی بوڑھی ماں کی مار پیٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس بد بخت نوجوان نیکوئلے نکالنے والے آلے استعمال کرتے ہوئے

ماں کو بیٹھنے اور اسے ٹانگیں سیدھی کرنے پرمجبور کیا۔گردش کرنے والے کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ملزم شخص “مولڈ” شیشہ تمباکو پر جلتے ہوئے کوئلوں کے ڈھیر لگانے کے لیے استعمال ہونے والا ایک آلہ پکڑے ہوئے ہے اور بزرگ خاتون کی مارا پیٹ کررہا ہے۔ اسے “اسکواٹنگ” پوزیشن میں بیٹھنے پر مجبور کرتا ہے اور اس سے کہتا ہے کہ ” اپنی ٹانگیں سیدھی کرو”۔جب کہ بیٹھی ماں اپنے بیٹے کی بربریت سے جو اسے مار رہاہے اس پر اعتراض کرنے یا اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت کے بغیر جواب دیتی ہے۔ جیسا وہ کہتا ہے ماں ایسا ہی کرتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ “فیس بک” پر شہریوں نے شرقیہ گورنری میں سکیورٹی سروسز سے اس شخص کی گرفتاری کے لیے مداخلت کرنے کی اپیل کی جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔معلوم ہوا کہ ویڈیو کا مالک نوجوان، چرواہے کا کام کرتا ہے۔ وہ شرقیہ گورنری کے فاقوس تھانے کے علاقے اور ضلع میں مقیم ہے، جہاں اسے گرفتار کیا گیا اور اس کی بیوی بھی موقعے پرموجود پائی گئی۔ اسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بد بخت شخص کی بیوی بھی ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے جس نے اپنے شوہر کو ماں کو مارپیٹ سے نہیں روکا بس اتنا کہا کہ زیادہ نہ مارو۔پولیس کا کہناہے کہ ماں پر تشدد کرنے والے شخص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا تاہم اسے پکڑ لیا گیا اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…