اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

آرمی چیف کی تعیناتی،وزیراعظم کا خط مل گیا، جی ایچ کیو کو بھی بتا دیا گیا ، خواجہ آصف

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزارت دفاع کو وزیر اعظم کا خط مل گیا ہے، خط کے بارے میں جی ایچ کیو کو بھی بتا دیا ہے،ایک سے تین روزتک سارا مرحلہ تکمیل تک پہنچ جائیگا، سارا ہیجان ختم ہوجائیگا اس کے بعد عمران سے بھی دوہاتھ کرلیں گے،عمران خان اپنی ناکامیوں کا ملبہ اداروں پر نہ ڈالیں اور ان پر حملے نہ کریں،

عمران خان کا فلسفہ قوم کی خدمت نہیں ، چور چور کہے جاؤ اس پر ووٹ ملیں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر دفاع کی تقریر شروع ہوئی تو اس دوران شور ہوا تو وفاقی خواجہ آصف نے سپیکر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گیلری والوں کو پارلیمنٹ آداب بارے بتایا جائے جس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گیلری میں موجود ایک دوسرے سے بات نہ کریں،اس پر لیگی ایم این اے نے کہا کہ گیلری میں بیٹھ گئے ہوتوتھوڑا بہت احترام ہی کرو۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایک ادارہ آج 75 سال بعد برملا کہہ رہا ہے ہم نیوٹرل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں سیریس بات کرتا ہوں، پیچھے تھوڑی گپ بازی ہو رہی ہے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ عمران خان نے نیوٹرل لفظ کو طعنہ بنادیا ہے،تقرری پراسس پرایک ہیجان برپا کیا گیا، عمران اقتدار کی جدائی میں پاگل ہوئے ہیں، عمران خان اپنے حربوں سے اداروں کے احترام کونقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اداروں پرحملہ نہ کریں، عمران خان اداروں کے تعاون کے باوجود کچھ نہیں کر سکے بلکہ شرمندہ ہو، اس بندے نے اپنے ایم این ایز کو چور، چور کہنا سکھایا، ہزار، پندرہ سو ورکرز اس کے جی ٹی روڈ پر رل رہے ہیں، عمران خان خود آن لائن خطاب کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کو آرمی چیف کی تعیناتی کا وزیراعظم کو خط موصول ہو گیا ہے، ایک سے تین روزتک سارا مرحلہ تکمیل تک پہنچ جائیگا، سارا ہیجان ختم ہوجائے گا اس کے بعد عمران سے بھی دوہاتھ کرلیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک اینکرنے بتایا عمران خان کو بھارت سے ایک گولڈ میڈل ملا تھا وہ بھی بیچ دیا، اس طرح کا شخص برسر اقتدار رہا، توشہ خانہ سے تمام حکومتوں نے تحفے لیے،

یہ پہلے تحفہ بیچتا تھا پھر پیسے جمع کراتا تھا، عدالت میں جانے کی خالی بھڑھکیں نہ مارو، مزید چیزیں سامنے آ رہی ہیں ، غیرممالک سے تحقائف کواس نے کاروباربنایا ہوا تھا، ایسے شخص کواقتدارمیں لانے کی وجہ ہم لوگ ذمہ دار ہیں، صرف سیاست دان نہیں پاورسٹرکچروالے ادارے بھی ذمہ دارہیں۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ ساری چیزیں قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے، یہ تو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے،

انکار نہیں کر سکتا، عدم اعتماد ہوا تو اس نے کہا امریکی سازش ہے، چار ماہ بعد اس کو خیال آیا امریکا کو ناراض نہیں کرنا، کہتا رہا سائفر سے کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا۔ انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ حکومت اور آزادی کدھر گئی؟ امریکا کو بے قصور قرار دے دیا ہے، دوسرا الزام اسٹیبلشمنٹ پر لگایا ان کو بھی بری الذمہ قراردے دیا، اب اس نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سازش کو روک تو سکتی تھی،

اسٹیبلشمنٹ کو اقتدار بچانے کیلئے دعوت گناہ دے رہے تھے، 75سال میں اپنی برادری کی غلطیوں کوتسلیم کرتے ہیں۔قبل ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل شروع ہو چکا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا جو اس وقت چلا رہا ہے وہ درست نہیں ہے، آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے طریقہ کار کا آغاز ہوگیا ہے، سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بھجوا دی جائے گی۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہوجائے گا، سمری میں جو 5 یا 6 نام ہوں گے تو ڈوزئیر بھی انکے ساتھ ہی آئیں گے،

آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی پریشر نہیں ہے، اتحادیوں کے ساتھ تبادلہ خیال ہر سطح پر ہورہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے عمل پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہو گی، سینئر موسٹ 5 یا 6 کے نام آجائیں گے انہیں میں سے فائنل ہوجائے گا،

پاک فوج کی لیڈرشپ کو ناموں پر اعتماد لیکر فیصلہ ہوگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ فی الحال اس وقت تک معاملہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل شروع ہو چکا ہے، انشاء اللہ جلد تمام تر کام آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…