اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، سابق کپتان بھی قومی ٹیم کا حصہ بن گئے

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ،حارث رئوف اور محمد علی کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں انٹری جبکہ فواد عالم ، یاسر شاہ اور حسن علی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے، اسکواڈ میں ابرار احمد اور سعود شکیل سمیت بڑی تعداد میں

نوجوان کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچز میں شکستوں کے بعد ہم نے جس طرح سے کم بیک کیا، فائنل میں پہنچے اور فائنل میں بھی جس طرح کی کرکٹ کھیلی اس کے لیے ٹیم کو سراہا جانا ضروری ہے۔محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث رئوف، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہوں گے ۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ اسکواڈ کی سلیکشن میں ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔جو لڑکے منتخب کیے گئے ہیں وہ پرفارم کر کے آئے ہیں، سعود شکیل پچھلے تین سال سے پرفارم کررہے ہیں، اگر کوئی ایکدم سے اس سال پرفارم کر دیتا ہے اور اگر سعود شکیل کو اس سیزن میں پرفارمنس دکھانے کا موقع نہیں ملا ہے تو وہ یقینا اس لڑکے سے آگے نہیں جا سکتا۔حارث رئوف کو منتخب کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ریڈ بال کرکٹ میں زیادہ آپشن دستیاب نہیں اور پھر شاہین شاہ سمیت ہمارے کچھ کھلاڑی انجری کا بھی شکار ہیں، حارث ٹی ٹونٹی کی طرح ٹیسٹ میں بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور ہم ان کے ورک لوڈ کو پیشہ ورانہ انداز میں مینج کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…