جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف پر ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر قتل کیس کا مفرور ملزم نکلا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف پر سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر خود قتل کیس کا مفرور ملزم نکلا۔

دستاویز کے مطابق ملزم 15 مئی 2004 کو تھانہ صدرگجرات کے قتل کیس کی تفتیش کاملزم ہے،قتل کے اس واقعے میں تقریبا 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق تسنیم حیدر شاہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نامزدہوا۔ذرائع پنجاب پولیس کے مطابق تسنیم حیدرکاتعلق ضلع گجرات کیعلاقیمدینہ سیداں سیہے اور وہ چمے شاہ کے طورپرجاناجاتاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع پنجاب پولیس نے بتایاکہ تسنیم حیدر کا ایک بھائی وقارعلی عرف بلے شاہ 2004 میں قتل ہوا تھا، جس کے بعد تسنیم حیدرپاکستان چھوڑکربرطانیہ چلاگیا، تسنیم حیدر کے والدکا نام اکرم شاہ تھا، وہ ہیڈماسٹرتھے انہیں بھی قتل کیاجاچکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تسنیم حیدر اور اس کے خاندان کا کرمنل ریکارڈہے، اس کے دیگر دو بھائی اچھی شہرت کے حامل ہیں، تسنیم حیدرکا تعلق مسلم لیگ ن سے لیکن وہ قابل اعتبارشہرت نہیں رکھتا، اس کے متعلق کہاجاتا ہے پیسوں کیلئے کچھ بھی کرسکتاہے۔ذرائع پنجاب پولیس کے مطابق تسنیم حیدرتھانہ صدرگجرات کی دہشتگردی کی ایف آئی آر 260/4 کی تفتیش میں ملزم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…