پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت نے فرح گوگی کی گرفتاری کیلئے درخواست دیدی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

گوجرانوالہ(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری کے لیے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو درخواست دیدی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہاکہ پنجاب کا سب سے

بڑا ڈاکو اگر انتقامی کارروائی کرنا چاہتا ہے تو بسم اللہ، اس وقت وزیراعلی کے ایوان میں ان کے بیٹے نے رئیل اسٹیٹ کھولا ہوا ہے، آپ کو اور آپ کے بیٹے کو حرام کے مال کی لت پڑی ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ ڈیڑھ ارب کی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں اور تزین و آرائش کی جا رہی ہے، آپ نے اپنے وزرا کی تنخواہیں 12 لاکھ روپے کر دی ہیں، آپ سرکاری خزانے کو بھی لوٹ رہے ہیں اور قبضے بھی کر رہے ہیں۔ارشد شریف قتل اور عمران خان پر حملے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی قیادت پر الزام تراشی کرنے والے تسنیم حیدر سے متعلق سوال پر عطا تارڑ نے کہا کہ تسنیم حیدر کو ترجمانی کا نوٹیفکیشن کس نے دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ شخص کہتا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کر ہوئی، پرویز الٰہی نے کل یہ ساری پلاننگ کروائی ہے، کوئی شخص کہہ دے کہ میں ارشد شریف قتل پلاننگ میں ملوث تھا، کیا یہ مان لیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدر کی اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کے ساتھ تصاویر ہیں، کیاتسنیم حیدر کو پی ٹی آئی کا ترجمان سمجھ لیا جائے، شکل سے لگتا بھی ہے، گھڑی چوری کیس سے نظر ہٹانے کیلئے تسنیم حیدر جیسے کردار کو لایا گیا۔عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست فرح گوگی سے متعلق سوال پر رہنما مسلم لیگ (ن ) نے کہاکہ یہ جو اسٹوری آئی ہے کہ فرح گوگی دبئی نہیں گئی، میں اسے رد کرتا ہوں،

فرح گوگی اپنے انکل کے ہیلی کاپٹر پر کئی دفعہ دبئی جا چکی ہے،عطا تارڑ نے کہاکہ گھڑی چوری کی تحقیقات چل رہی ہیں آپ کو حساب دینا ہو گا، فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری کیلئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو درخواست دے دی ہے، فرح گوگی جیل جائے گی توسب کچھ بولے گی، کیا کیا لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…