پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان کی جان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے،رانا ثناء اللہ کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔ آج آرمی چیف کے لئے سمری موو ہوسکتی ہے اور ایک دو دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے ہی

حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر الزامات لگا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ملک دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ عنران نے توشہ خانہ سے چوری بھی کی،یہ اللہ کی پکڑ میں ہے، اس کا منہ کالا ہو گیا ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ گھڑیوں پر نیب اور ایف آئی اے انکوائری کر رہے ہیں،اب تک کی تفتیش کے مطابق قانون توڑا گیا ویلیو بھی کم لگوائی۔ سعودی عرب اطلاع پہنچ چکی ہے۔ پورا کیس نیب کے پاس جا سکتا ہے۔ رانا ثنا نے کہا کہ آج آرمی چیف کے لئے سمری موو ہوسکتی ہے اور ایک دو دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔ یہ سب کچھ عمران کی آمد سے پہلے ہو جائے گا۔ جو اللہ کو منظور ہو گا ہو جائے گا۔ اس مسئلے پر کسی جگہ بھی کوئی اختلاف نہیں۔ پانچ ناموں میں سے فیصلہ ہو گا۔ آئین وزیر اعظم کو کسی مشاورت کی اجازت نہیں دیتا البتہ انڈرسٹینڈنگ ہے۔ عمران دھرنے کے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر مسلح لوگ آئے تو روکا جائے گا، اسلحے کا استعمال ہوا تو فورسز جوابی کارروائی کریں گی۔ عمران کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان کی جان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔ہمارا ملک بدنام ہو گا،خانہ جنگی کا خطرہ ہو گا۔اس افرا تفری کے ذمہ دار بھی عمران ہیں۔دشمن تو یہی چاہتا ہے، عمران نے اگر چار ناموں کی وڈیو بنائی ہے تو چیف جسٹس کو دکھا دیں۔ میں تو حکومت کو سفارش کروں گا کہ عمراں کو گرفتار کر کے محفوظ جگہ پر رکھیں۔رانا ثنا نے کہا کہ دھرنے جلسے پر ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے، ریڈ زون میں نہیں گھسنے دینگے۔

سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مارچ کا رخ بدلنے پر فورسز استعمال کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف قتل میں چیف جسٹس کمیشن بنائیں گے ،اگر لواحقین چاہیں تو اقوام متحدہ کی مدد بھی لے لیں۔ عمران اپنیدور میں قتل ہونے والے صحافیوں کا بھی بتائے۔

عمران پہلے سیاستدان بنے پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں۔وہ کسی کی بات نہیں سنتا۔ صدر علوی بھی عمران کی ہدایات پر چلتے ہیں۔ صدر مملکت آرمی چیف کی سمری لیٹ نہیں کر سکتا۔ فوری تقرر ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…