اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں،حقیقی آزادی مارچ کے راولپنڈی پہنچنے محبوب قائد کا پرتپاک استقبال کیا جائیگا، محمد بشارت راجہ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

راولپنڈی (این این آئی)وزیر کوآپریٹو پنجاب ووائس چیئرمین صوبائی کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ یہ حقیقت نوشتہ دیوار کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول

ترین اور ہردلعزیز رہنما ہیں اور حقیقی آزادی مارچ کے راولپنڈی پہنچنے اہلیان راولپنڈی اپنے محبوب قائد کا پرتپاک اور فقید المثال استقبال کریں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستان اور عوام کی محبت میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی سیاسی جدوجہد میں بہادری اور دلیری کی جو تاریخ رقم کی اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا اور انشاء اللہ حقیقی آزادی مارچ کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں عوامی خدمت کا مشن جاری و ساری ہے اور صوبائی حکومت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے محمد بشارت راجہ نے کہا کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کی عوامی مقبولیت نے مخالفین پر لرزہ طاری کر دیا ہے اور راولپنڈی کے عوام آزادی مارچ میں اپنا فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…