اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب میں المناک حادثہ ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ریاض کے مغرب میں المھدیہ محلے میں ایک المناک حادثہ پیش آگیا جس میں ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس المناک حادثے پر سوشل میڈیا صارفین کو شدید غمزدہ کردیا۔ شہری محمد السبیعی، ان کی اہلیہ اور پانچ بچے مشاعل،

منیرہ، منی، عبد الالہ اور عبد اللہ حادثہ میں چل بسے۔ ایک ہی خاندان کے سات افراد کی موت نے ملک بھر کو سوگوار کردیا۔ سب سے چھوٹے عبد اللہ کی عمر دو ماہ تھی۔متوفی کے ایک رشتہ دار فہد نقا السبیعی نے بتایا کہ حادثہ سہ پہر چار بجے پیش آیا۔ خاندان کچھ رشتہ داروں سے ملنے جا رہا تھا۔ حادثہ کی وجہ سڑک کی بے ترتیبی اور فٹ پاتھ کی کمی تھی۔فہد نقا نے بتایا کہ محمد السبیعی کے دو بھائی ہیں، اور وہ رانیہ گورنری میں اپنے والد کی وفات کے بعد ایک یتیم گھرانے میں پلے بڑھے۔ وہ اپنی ملازمت کی وجہ سے ریاض چلے گئے۔ السبیعی لوگوں کی مدد کرنے والا اور پیار کرنے والا تھا۔ رانیہ گورنریٹ کے تمام لوگ اس دردناک حادثے پر مرحوم اور اس کے اہل خانہ سے والہانہ محبت کے باعث غمزدہ ہیں۔سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے اس خاندانوں کی موت پر سوگ کا اظہار کیا اور ان کے لئے مغفرت کی دعا بھی کیں۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ الراجی مسجد میں ہوئی اور ان کی تدفین النسیم قبرستان میں کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…