جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکنوکریٹ حکومت کے آنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں ‘شیخ رشید احمد نے بھی بڑ ااعلان کر دیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ ٹیکنوکریٹ حکومت آنے والی ہے لیکن عمران خان کو کوئی ٹیکنوکریٹ حکومت قبول نہیں، نوازشریف نے اگر واپس آنا ہو تو اس کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے، انہیں اگر کورونا ہے تو اللہ اس کو صحت دے

اور اگرڈرونا ہے تو اللہ حوصلہ دے،جی کا جانا ٹھہر گیا ہے،26نومبر کو راولپنڈی میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہوگا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ صدقے جائوںبلاول زرداری صدر پاکستان کو دھمکی دے رہا ہے، میں کہتا ہوں کہ بلاول دھمکی دینے سے پہلے لال حویلی سے ہوکر جائے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اگر واپس آنا ہو تو اس کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے، انہیں اگر کورونا ہے تو اللہ اس کو صحت دے اور اگرڈرونا ہے تو اللہ حوصلہ دے۔شیخ رشید نے کہا کہ قوم سے معافی مانگتا ہوں کہ مجھے بہت پہلے ٹوئٹر پر چلے جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ جی کا جانا ٹھہر گیا ہے،26نومبر کو راولپنڈی میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی کا اہم مسئلہ ہے، پہلے بھی انہیں مارنے کی کوشش کی گئی، ہماری کوشش ہوگی کہ عمران خان کا خطاب مغرب کے وقت سے پہلے ہوجائے کیونکہ عمران خان کو سکیورٹی تھریٹس ہیں۔ ڈاکٹرز نے بھی عمران خان کو کہا ہے کہ وہ سفر نہ کریں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ ٹیکنوکریٹ حکومت آنے والی ہے لیکن عمران خان کو کوئی ٹیکنوکریٹ حکومت قبول نہیں، عمران خان کہتا ہے کہ عدلیہ اور فوج دونوں میرے ادارے ہیں جو بھی آئے وہ میرٹ پر آئے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کا26نومبر کو تاریخی اجتماع ہوگا، سارا پاکستان راولپنڈی پہنچ رہا ہے، ہمارامطالبہ ایک ہی ہے کہ جلد از جلد صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…