اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

بالی ووڈکے اداکارسنیل شیٹی نےاپنی بیٹی اتیا شیٹی کی معروف بھارتی کرکٹر کیساتھ شادی کی تصدیق کر دی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی معروف سینئر بالی ووڈسابق سٹار اداکار سنیل شیٹی نے اپنی بیٹی اتھیا شیٹی کی بھارتی ٹیم کے معروف بلے باز کے ایل راہول سے جلد شادی کی تصدیق کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سنیل شیٹی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی ڈیبیو کرائم سیریز ‘دھراوی بینک کی لانچ میں شریک ہوئے ۔

صحافیوں کی جانب سے ایک سوال پوچھا گیا کہ آپ کی بیٹی اور معروف بلے باز کے ایل راہول دونوں کی شادی کب ہو رہی ہے؟ جس پر سنیل شیٹی نے کہا کہ جلدہی دونوں کی شادی ہو ئے گی ۔قبل ازیں بالی ووڈ سابق سُپر ہیرو سنیل شیٹی نےجم میں ورزش کے دوران فنکاروں کے اموات سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا ۔ بھارتی اداکار نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں متعدد فنکار وں کی اموات کی وجہ ورزش نہیں بلکہ مسئلہ اُن سپلیمنٹس ہے جو اکثر فنکار استعمال کرتے ہیں ۔ سنیل شیٹی نےکہا ہے کہ جو فنکار سپلیمنٹس اورا سٹیرائڈز کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں ، یہ ہارٹ فیل ہے نہ کہ ہارٹ اٹیک ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صحیح کھانا اور سونا یہ تمام چیزیں صحت کیلئے بہترین ہے ،صحیح کھانے سے میرا مطلب پرہیز کرنا نہیں بلکہ صحیح کھانے سے میرا مطلب ہے غذائیت، غذائیت کا صحیح ہونا ضروری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سنیل شیٹی نے سوال اُٹھایا کہ کیا جم مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں؟ کیا وہ اپنے گاہکوں کو سخت مشقوں اور مشینوں پر لگانے سے پہلے کوئی چیک اور بیلنس کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ انڈسٹری کی مشہور شخصیات جیسےسدھارتھ شکلا، راجو شریواستو، سدھانت سوریاونشی سمیت سلمان خان کے 50 سالہ باڈی ڈبل ساگر پانڈے کی جم ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک سے موت ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…