اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

اقوام متحدہ میں پاکستان کو بہت بڑی کامیابی مل گئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آبا د(این این آئی)موسمیاتی تباہی کا شکار غریب ممالک کیلئے بڑی خوش خبری،وزیراعظم شہبازشریف کی کوششیں رنگ لے آئیں، موسمیاتی نقصانات کے ازالے کیلئے عالمی فنڈ قائم کر دیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاپ 27 نے نئی تاریخ لکھی، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت عالمی قائدین نے اہم کردار ادا کیا ،

ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیش رفت ہے ،وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول اور وزیر موسمیات شیری رحمان نے موسمیاتی انصاف کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کی تھی ،ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے ذریعے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل سکے گی ،پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد مل سکے گی ،پیرس ایکارڈ اور گرہن مارشل پلان کے مقابلے میں کاپ 27نے عملی قدم اٹھا کر تاریخ لکھی ہے ،کاپ27 کا سربراہی اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 7 سے 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا،کانفرنس اور مصر کے صدر کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شریک ہوئے تھے،وزیراعظم شہباز شریف ’’ڈیمیج اینڈ لاس‘‘کے موضوع پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق گول میز کانفرنس کے شریک صدر نشیں تھے ،وزیراعظم شہباز شریف کا کانفرس سے خطاب کا بڑا حصہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات اور ان کے ازالے پر مشتمل تھا ،وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر موسمیاتی انصاف کی فراہمی اور ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے قیام پر زور دیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے میں یہ فنڈ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…