اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت پیٹرولیم کے حکام کے مطابق سردیوں میں گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی، گیس قیمت نہ بڑھانے سے 100 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں کوشش ہوگی کہ وزارت خزانہ سبسڈی دے، سبسڈی نہ دی گئی تو 100 ارب روپے کو گردشی قرض میں ڈال دیا جائے گا۔پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس کی فراہمی کے ذمہ دار ادارے سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اوسطاً 1294 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ رکھا تھا۔