اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاک فوج کے نئے سربراہ کون ہونگے؟قابل بھروسہ ذرائع نے تصدیق کردی، انصار عباسی کے اہم انکشافات

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ نئے آرمی چیف کا تقرر 20؍ نومبر کے قریب ہوجائے گا۔ فیصلہ ہوچکا ہے اور ایک قابل بھروسہ ذریعے کے مطابق اس مرتبہ سینیارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔

روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق ذریعے نے اُس لیفٹیننٹ جنرل کا نام بھی بتایا جسے فور اسٹار جرنیل بنایا جائے گا اور آرمی چیف لگایا جائے گا لیکن معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے یہ اخبار یہ نام سامنے نہیں لاسکتا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے باضابطہ طور پر دفاعی حکام سے ایک دو دن میں رابطہ کیا جائے گا تاکہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدوں پر تقرری کیلئے کارروائی کا آغاز کیا جاسکے۔دفاعی حکام اس کے بعد سینئر ترین تھری اسٹار جرنیلوں کے ناموں کی فہرست (پینل) ایک سمری کے ذریعے مجاز اتھارٹی یعنی وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کریں گے تاکہ مذکورہ عہدوں پر تقرر کیا جا سکے۔ذریعے نے کہا کہ وزیراعظم آفس کو 18؍ یا 19؍ تاریخ تک سمری موصول ہو جائے گی جس کے بعد چیف ایگزیکٹو دونوں عہدوں پر تقرری کر دیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ زبانی کلامی معاملات پر متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…