اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی ولی کے متوقع دورہ پاکستان سے متعلق اہم پیش رفت

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان نے سعودی فنڈز کیلیے شرائط پوری کردی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے قبل

پاکستان نے سعودی فنڈز کے لیے شرائط پوری کردی ہیں۔ وفاقی کابینہ نے سعود فنڈڈ منصوبوں کے لیے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کے ساتھ چار معاہدوں پر دستخط کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے تجاویز کی منظوری لی گئی۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی ساتھ 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کے 4 معاہدے کیے جائیں گے۔ ان میں مہمند ڈیم کے لیے 24 کروڑ ڈالرز فراہمی کا معاہدہ کیا جائے گا۔ جگران پن بجلی منصوبے کیلیے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ گریوٹی فلو واٹر مانسہرہ منصوبے کیلیے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور شونٹر پن بجلی کیلیے 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کے معاہدے کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ان معاہدوں پر سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران دستخط کا پلان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…