ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اہم تقرری ، اتحادیوں نے وفاقی حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلا دیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اہم ترین تقرری، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومت و اتحادی کی ابتدائی مشاورت میں اتحادیوں نے وفاقی حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلادیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے گزشتہ روز یکے بعد دیگرے مولانا فضل الرحمان اور

سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کیں ۔حکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو مکمل حمایت کا یقین دلا دیا۔ اتحادیوں کو پیغام پہنچایا گیا کہ اہم تقرری سمیت دیگر اہم فیصلوں پر وزیراعظم آئینی اختیار کے مطابق اقدام کریں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانیہ اور لانگ مارچ کو اہمیت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تینوں بڑی اتحادی جماعتوں کا مستقبل قریب میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے علاوہ میاں نواز شریف کا بھی اہم پیغام پہنچایا۔ اتحادیوں نے وزیراعظم کے نام پیغام میں کہاکہ ملکی داخلی استحکام، معاشی و سیاسی استحکام کے لئے مل کر آگے بڑھیں گے۔ ذرائع کے مطابق جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق طبیعت بہتر ہوتے ہی وزیراعظم میاں شہباز شریف جلد اتحادیوں کے ساتھ براہ راست بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی ملاقات کے دوران آصف علی زرداری اور مولانا فضل کے ساتھ میاں نواز شریف کی ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…