ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ دو بڑے شہر پہلے دس آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے تمام ممالک میں ایئر کوالٹی کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مضر صحت

ایئر کولٹی کے اعتبار سے دنیا میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا ، جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 205 ریکارڈ کی گئی۔انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی انتہائی مضر صحت ہے اور 191 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبرپر آگیا۔154 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔کراچی چوتھے نمبر پر انتہائی ناقص سے غیر صحت بخش رینج میں ہے۔دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحول نے لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے کی ایئرکوالٹی کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔ترجمان محکمہ تحفظ ماحول نے بتایا کہ ٹائون ہال،مال روڈپرائیرکوالٹی انڈیکس115 ، ٹان شپ میں ائیرکوالٹی انڈیکس96 اور کرول گھاٹی میں اے کیوآئی 249 ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…