اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان سے گھڑی خریدنے والے عمر فاروق سے فواد چوہدری کے مسلسل رابطوں کے مبینہ ثبوت سامنے آ گئے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر فواد چوہدری نے گھڑی خریدنے والے بزنس مین عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق توشہ خانہ اورقیمتی گھڑی کے بارے حقائق بتانے پر پی ٹی آئی دھمکیوں پر اتر آئی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گھڑی خریدنے والے بزنس مین عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں اور بیان واپس لینے کیلئے سخت دباؤ ڈالا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بزنس مین عمر فاروق کو فون کرکے بیان واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا اور سخت لہجے میں کہا کہ اپنا بیان واپس لیں، اور اپنے نئے بیان میں بتائیں کہ پہلی باتیں غلطی سے کہہ دیں۔فواد چوہدری نے عمر فاروق سے کہا کہ اس کیس میں فرح خان (گوگی) اور شہزاد اکبر کا ذکر نہ کریں۔ فواد چوہدری نے بات نہ ماننے پر عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جب عمر فاروق سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے بھی تصدیق کی کہ انہیں نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں مل رہی ہیں، جب کہ فواد چوہدری نے بھی فون کرکے بیان واپس لینے کی دھمکی دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…