ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

گھڑی فروخت کا انکشاف عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے تحفے میں ملی گھڑی اور اس کی فروخت سے متعلق تازہ انکشافات کے بعد سماجی رابطوں کی سائٹس پر تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔عمران خان کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی ہے۔

روزنامہ جنگ میں رفیق مانگٹ کی خبر کے مطابق گوگل پر گھڑی چور لکھیں ،تو عمران خان کی تصاویر اور پیجز ہی سامنے آئیں گے۔سوشل میڈیا صارفین کے ریمارکس میں غم وغصہ اور نفرت کا اظہار ہے۔ کچھ ٹویٹس یہ ہیں۔چور چور چور کا نعرہ گلے پڑ گیا ہے اب عمران خان کے ساتھ تاریخ میں گھڑی چور لکھا اور پڑھا جائے گا۔ وہ گھڑی نہ بیچی ہوتی تو یہ گھڑی نہ دیکھنی پڑتی۔مدینے کی سرزمیں پہ ننگے پاؤں چلنے والے نوسر باز نے خانہ کعبہ کی تصویر والی گھڑی بیچ ڈالی۔۔مکہ ننگے پاؤں جانے کا ڈھونگ کرنا ہے ۔عوام کو ریاست مدینہ کے خواب دکھانے ہیں اور خود خانہ کعبہ کی تصویر سے مزین گھڑی بیس لاکھ ڈالرز میں بیچ دینی ہے ۔ بہروپیے کی ہر نشانی پوری ہے۔کہتا تھا میں آلو پیاز کے ریٹ معلوم کرنے وزیراعظم نہیں بنا۔لیکن موصوف نے پین اور گھڑی کے ریٹ خوب معلوم کر رکھے تھے۔یوتھیے مسلسل تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ گھڑی بیچنے والا نہیں بلکہ گھڑی خریدنے والا فراڈی ہے ۔وزیر اعظم کو جو تحفہ ملتا ہے وہ قوم کے سربراہ کو تحفہ دیا جاتا ہے۔

عمران نے گھڑی نہیں بلکہ پاک سعودی تعلقات بیچے ہیں۔جن لوگوں نے 120 لاکھ ڈالر کی گھڑی محض 20 لاکھ ڈالر میں نیلام کردی ، ان لوگوں نے نہ جانے اور کیا کیا کھلواڑ ملک کے ساتھ کیے ہوں گے۔گل ہون انٹرنیشنل لیول تے کھلر گئی اے ،ملک ملک میں شور ہے ۔ نیازی گھڑی چور ہے ۔زندگی کی نہ ٹوٹے لڑی،بیچ دو ایک دو گھڑی۔ اگر عمران سے سی این این یا ترک اینکر یا جرمن اینکر پوچھے کہ جسے گھڑی بیچی تو اسکی رسیدیں اور بندے کا نام کیا ہے؟ تو عمران ثبوت دینے کے بجائے پس منظر بتانے لگیں گے۔

بی بی سی،سی این این،ٹی آر ٹی،فنانشل ٹائمز،وال اسٹریٹ جرنل اورواشنگٹن پوسٹ میں چوریاں اورسازشی کہانیاں قوم کی جگ ہنسائی اورریاست کی رسوائی بن چکی ہیں- ساراجہاں گھڑی چوری کی حرکت پر تھوتھو کر رہاہے۔ ثاقب ناسور سے سندیافتہ صداقت وامانت کاجنازہ دنیاکےسامنےپڑا ہے۔ سوال صرف اتنا سا ہے کہ گھڑی کیوں بیچی؟ وہ وزیر اعظم تھے ان کے گھر میں فاقے نہیں پڑ رہے تھے جو خانہ کعبہ والی گھڑی بیچی۔

حضرت عمر کی مثالیں دینے والے یہ کریں گے تو گریبان تو پکڑا جائے گا۔۔جس کی مرشد بھی عورت،گھڑی بیچنے کے لیے منشی بھی عورت،اس کو یوتھئیے عالم اسلام کا لیڈر کہتے نہیں شرماتے۔۔یہ بندہ ڈنر سیٹ کی پلیٹس اور گلدان تک اٹھا کر لے گیا یہ تو پھر قیمتی گھڑی تھی۔۔توشہ خانہ کے لٹیرے کے کرتوت آج پوری قوم کے سامنے ہیں!۔۔۔گھڑی چوررسیداںکڈو۔۔صرف ایک گھڑی، صرف ایک گھڑی امت مسلمہ کے سب سے بڑے چور کو بےنقاب کرگئی۔۔ مقدس گھڑی مدینے کی ریاست بنانے والے نے کیوں بیچ دی۔

مدینے کی سی ریاست بنانے والے نے گھڑی پہ بنے حرم شریف کے نقشے کو بھی نہ بخشا اور دبئی میں بیچ دی۔۔کتنا بدنصیب ہے وہ جو خانہء کعبہ جیسی عظیم گھڑی کو ملک کے لیے سنبھال نہ سکا اور اپنے مفاد کیلئے چند روپوں میں بیچ آیا۔۔وقت کی قیمت کا اندازہ ہوتا تو گھڑی سنبھال کے رکھتا،جو گھڑی نہیں سنبھال سکتا وہ وقت کی قیمت کیا جانے،اپنا اور دوسروں کا وقت برباد کرنے والا ملک کیا چلائےگا۔

دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو بن کر سامنے آیا، کس منہ سے دوسروں پر کیچڑ اچھالتے ہو؟ حیثیت آپکی یہ ہے کہ ایک گھڑی پر آپکی نیت خراب ہو گئی۔تم لیڈر نہیں ایک گھڑی چور ہو۔لوگ غلافِ کعبہ بھی پاس رکھنا سعادت سمجھتے ہیں لیکن کیسا بد بخت انسان ہے کہ دنیا کی منفرد چیز کو بیچ ڈالا۔۔ہم پاکستانی 786والا نوٹ خرچ کرنے سے گریز کرتے ہیں،عمران نیازی نے خانہ کعبہ کےماڈل والی گھڑی ہی بیچ ڈالی۔۔ ایک صارف نے لکھا عمران خان کی طرف سے توشہ خانہ کی بیچی گئی گھڑیوں کی جو تفصیلات ہیں وہ مکمل طور پر فراڈ اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ آرٹ آف ٹائم کوئی دکان نہیں بلکہ ایک دکان کے باہر سٹال تھا جسے ایک نوجوان توقیر حسین چلاتا ،تھا۔ توقیر کی بات قابل غور ہے کہ وہ اتنی مالیت کی گھڑی خرید سکتا تو سٹال لگاتا؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…