اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے کا امکان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے،داخلی سیاسی حالات آئی ایم ایف مشن کی آمد میں تاخیر کی وجہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین نئے اقتصادی جائزے کے حوالے سے

مذاکرات 15 نومبر کو ہونے تھے،حکام وزارت خزانہ نے 12 نومبر کو اعلان کیا کہ نئے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں، اور آئی ایم ایف کا نئے مذاکرات سے پہلے طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا ہے، اور اب آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات 15 نومبر سے شروع نہیں ہوں گے۔ حکام وزارت خزانہ نے ایک بار پھر بیان جاری کیا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کے آخرمیں شروع ہونیکاامکان ہے جوپانچ روزتک جاری رہیں گے۔ حکام کے مطابق داخلی سیاسی حالات آئی ایم ایف مشن کی آمد میں تاخیر کی وجہ بنے، تاہم اب رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات پانچ روز جاری رہنے کا امکان ہے۔ حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ 800 ارب کے اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کا کوئی امکان نہیں، آئی ایم ایف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے پر زور دیا ہے۔ حکام وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ڈیٹا کے تبادلے کا عمل جاری ہے، اور پاکستان نےآئی ایم ایف سے مالی خسارے سمیت بعض اہداف میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…