اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عمران نے پین میں جڑا ہیرا کتنے میں خریدا اور بیچا؟ شاہ زیب خانزادہ کے حیران کن انکشافات

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے گئے سعودی تحفے سے متعلق مزید حقائق سامنے آگئے جس کے مطابق عمران خان نے توشہ خانے سے لیے گئے پین میں جڑا ایک ہیرا صرف 275 روپے کے حساب سے خریدا اور 500 روپے میں

اسے فروخت کردیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے ایک ہیرے کی قدر کا اندازہ صرف 1000 روپے لگوایا اور 1466 ہیروں سے جڑے ایک پین کی قیمت کا اندازہ صرف 15 لاکھ روپے لگوایا۔عمران خان نے پین 20 فیصد رقم ادا کرکے یعنی صرف 3 لاکھ روپے میں خریدا اور اسے ساڑھے 7 لاکھ روپے میں فروخت کیا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کے بقول جس دکان پر تحائف بیچے گئے وہ بھی ڈھونڈ لی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق خستہ حال دکان کے مالک کو گھڑی کی رسید دکھائی گئی تو پتہ چلاکہ یہ دکان تو موجودہ مالک نے 2020 میں خریدی ہے، دکان کے پچھلے مالک نے مبینہ طور پر گھڑی 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدی۔اْدھر دبئی کے پاکستانی تاجر عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا کہ گھڑی اور دیگر تحائف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی سے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے۔قبل ازیں عمران خان نے کہا تھاکہ توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آبادمیں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجودہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…