اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے وزیر خزانہ نے اعلان کر دیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا اطلاق 16 نومبر سے 30 نومبر تک ہوگا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ پندرہ تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرنا ہوتا ہے

تو وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے کسی بھی ایٹم کی قیمت نہیں بڑھے گی۔انہوں کہا کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور کیروسین آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، 16 نومبر سے 30 نومبر تک وہی قیمتیں ہوں گی۔ نافذ العمل قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے ہے۔اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں رد بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ 9 نومبر کو حکومت پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں گورنر اسٹیٹ کی مشاورت سے حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا جس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان سود کے حوالے سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف جو اپیلیں دائر کرچکے ہیں ان کو واپس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جیسے میں نے کہا تھا کہ اس پر چند دن میں عمل درآمد ہوجائے گا تو اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے سپریم کورٹ میں باقاعدہ درخواست دائر کردی ہے کہ ہم اپنی اپیلیں واپس لینے کی درخواست کرتے ہیں اور دونوں درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ 15 اکتوبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 31 اکتوبر تک تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔وزیرخزانہ اسحق ڈار نے واشنگٹن سے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ‘وزرات خزانہ میں اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگیولیٹر اتھارٹی) کی سمری مل چکی ہے

اور میرے ساتھ یہاں واشنگٹن میں پہنچائی گئی ہے اور میں نے دیکھا ہے’۔انہوں نے کہا تھا کہ سمری میں‘پیٹرول میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے تبادلہ خیال کیا ہے۔وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے چاروں مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے اور 31 اکتوبر 2022 تک یہی قیمتیں جاری و ساری رہیں گی۔

موضوعات:



کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…