لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے اختیاروزیراعظم6ماہ میں5بارفیصلہ لینے لندن جاتے ہیں،گیلپ کے مطابق88فیصدبزنس کمیونٹی حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہے ،سیاسی عدم استحکام،سیاسی عذاب یاسیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بے یقینی کے بادل منڈلارہے ہیں، آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑارہی۔انہوںنے کہا کہ فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں،30نومبر تک آر یاپارہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا،نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کے لیے جھمگھٹا لگا ہوا ہے،نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں،نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔
نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں‘ شیخ رشید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’ڈئیر پرائم منسٹر امبانی‘ ایلون مسک کے بیان نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی



















































