پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

انگلینڈ منفرد اعزاز کے ساتھ واحد ٹیم بن گئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 1992 ورلڈ کپ کی تاریخ تو نہ دہرا سکے تاہم انگلینڈ نے بین اسٹوکس کی مدد سے ایک اور ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔انگلش ٹیم اس وقت کرکٹ کی تاریخ کی وہ واحد ٹیم بن گئی جس کے پاس ون ڈے اور ٹی 20 کا عالمی تاج بیک وقت موجود ہے۔انگلش ٹیم نے آسٹریلیا میں ہونے والے

ٹی 20 ورلڈ کپ کو مکمل طور پر ایک عالمی چیمپئن کے طور پر کھیلا، اس نے پہلے گروپ کی تمام بڑی ٹیموں کو شکست دی، اْسے صرف آئرلینڈ جیسی نسبتاً کمزور ٹیم کے ہاتھوں ڈک لیوس میتھڈ کے تحت شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پھر بھارت جیسے بڑے حریف کو سیمی فائنل میں 10 وکٹ سے تاریخی شکست دیکر اس نے اپنے عزائم واضح کردئیے۔پاکستان کرکٹ ٹیم جس نے بابراعظم کی قیادت میں ایک اچھا ٹورنامنٹ کھیلا، وہ ٹیم جو ابتدائی 2 میچز بھارت اور زمبابوے سے ہارنے کے بعد تقریباً واپسی کا سامان باندھ چکی تھی، وہ تھوڑی محنت اور تھوڑی قسمت کے سہارے سیمی فائنل میں نیوزی کے مقابل پہنچ گئی۔گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں زبردست کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو 7 وکٹ سے شکست دے کر یہ تاثر قائم کیا کہ ایونٹ کا فائنل یکطرفہ ہرگز نہیں ہوگا۔فائنل میں ایک طرف پاکستان کی بیٹنگ لائن اس انداز میں پرفارم نہ کرسکی، جیسی توقع شائقین کرکٹ ان سے لگا کر بیٹھے تھے، بولنگ ٹھیک رہی لیکن رہی سہی کسر شاہین آفریدی کے اپنے تیسرے اوور کی پہلی گیند کے بعد میدان چھوڑنے کے بعد پیدا ہوئی۔اْن کے اس اوور کو افتخار احمد نے جاری رکھا اور 5 گیندوں پر 13 رنز دے کر میچ انگلش ٹیم کیلئے آسان بنا دیا، اس کے بعد پاکستان کی بولنگ میچ کو پاکستان کے حق میں نہ موڑ سکی۔2019ء کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے ہیرو

بین اسٹوکس نے اس میچ بھی 52 رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو ایک بار پھر عالمی چیمپئن بنا دیا۔بابراعظم جو تاریخ کے دروازے پر دستک دے رہے تھے وہ نیا باب نہ کھول سکے، ان کی ٹیم نے ایونٹ میں جہاں کرکٹ پنڈتوں کو حیران کردیا وہیں اپنے مداحوں کا لہو آخر وقت تک گرمائے رکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…