پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

امپائر دھرما سینانے ایک اور ورلڈکپ فائنل کو بدبودار بنا دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن(این این آئی)سوشل میڈیا صارفین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائر دھرما سینا پر برس پڑے اور کہاہے کہ دھرما سینا ایک اور ورلڈکپ فائنل کو بدبودار بنا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا

فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا انگلینڈ کی اننگز کے تیسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی لو فل ٹاس گیند سیدھی انگلش بیٹر فل سالٹ کے پیڈ پر لگی، پاکستانی ٹیم کی جانب سے زوردار اپیل کی گئی تاہم امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا جس پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ریوویو لے لیا۔تھرڈ امپائر نے امپائرز کال قرار دیتے ہوئے پاکستان کا ریویو ضائع کر دیا جس پر صارفین کی جانب سے فوری طور پر سوشل میڈیا پر سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے امپائرنگ پر سوالات اٹھا دئیے۔اس حوالے سے پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا اسٹار ڈینس فریڈمین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ امپائر دھرما سینا ایک اور ورلڈکپ کو بدبودار بنا رہے ہیں۔ڈینس فریڈ مین نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی سی سی نے جو سب سے بری چیز ایجاد کی ہے وہ ہے امپائرز کال کیونکہ امپائر یا تو ٹھیک ہوتا ہے یا پھر غلط۔انہوںنے کہاکہ اور ایک بار پھر دھرما سینا بدترین امپائر۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…