اسلام آباد(این این آئی)سینئر صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے دوران بنائی گئی تصاویر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلیے پمز اسپتال کی انتظامیہ دورکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔پوسٹ مارٹم کے دوران سینیئر صحاف ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی کی تصاویر لیک ہونے کا معاملے پرپمز ہسپتال
میں ڈاکٹر نوید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، جس نے ذمہ داری ملتے ہیں کام شروع کیا اور کمیٹی کو تشکیل دینے والے ڈائریکٹر ہسپتال کو بھی پوچھ گچھ کیلئے طلب کر لیا۔کمیٹی کی جانب سے ہسپتال ڈائریکٹر سمیت متعلقہ ڈاکٹرز کو بھی طلب کیا گیا جبکہ کمیٹی نے میڈیکل ڈاریکٹر پمز، چیئرمین میڈیکل بورڈ اور تمام بورڈ ممبرز کو بھی طلب کیا ہے جبکہ ڈاریکٹر آئی ٹی پمز اور کیمرہ مین میڈیکل بورڈ بھی کو طلب کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام متعلقہ ڈاکٹرز و اسٹاف کو 14 نومبر صبح ساڑھے نو بجے طلب کیا گیا ہے، جن سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور تصاویر نچی چینل کو دینے والے ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سینئر صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے دوران بنائی گئی تصاویر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلیے پمز اسپتال کی انتظامیہ دورکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔پوسٹ مارٹم کے دوران سینیئر صحاف ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی کی تصاویر لیک ہونے کا معاملے پرپمز ہسپتال میں ڈاکٹر نوید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی