لندن (آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لندن سے پاکستان واپسی ایک با پھر موخر کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے آج پھر ملاقات متوقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے ہفتے کی رات لندن سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن ان کی اب اتوار کو وطن واپسی متوقع ہے۔