ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

معروف بھارتی ماڈل کینسر میں مبتلا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی ماڈل و اداکارہ روزلین خان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روزلین نے انسٹاگرام پر ممبئی کے ہسپتال سے اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے مداحوں کو کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی۔انہوں نے لکھا کہ کہیں پڑھا تھا کہ مشکل لوگوں کی زندگی آسان نہیں ہوتی، لیکن اب معلوم ہوا کہ یہ میرے جیسے لوگوں کے لیے تھا، خدا اپنے مضبوط ترین بندوں کو ہی سخت امتحان میں ڈالتا ہے۔اس کے علاوہ روزلین خان نے اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کیلئے پیغام لکھا کہ اگلے 7ماہ تک میں کینسر کی وجہ سے کیموتھراپی کی عمل سے گزروں گی اس لئے ایک گنجی ماڈل کے ساتھ کام کرنے کیلئے آپ کو ہمت دکھانی ہوگی۔ انہوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے بتایا کہ صرف گردن اور کمر میں کچھ درد ہے ،ابتدائی مراحل میں ہی کینسر کی تشخیص کرلی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…