رائے ونڈ (این این آئی)عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کے روز شرکاء کی تعداد 7لاکھ سے تجاوز کرگئی،نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے شہر اور گردونواح سے ہزاروں افراد نے پیدل شرکت کی ۔نماز جمعہ کی ادائیگی سے دو گھنٹے قبل وضو گاہوں پر شدید رش رہا،
نماز جمعہ کے بعد بیانات کا سلسلہ جاری رہا ،خطبہ جمعہ کے دوران پنڈال میں مکمل سناٹا چھا گیا ،کراچی سے آنیوالے ہزاروں افراد نے اپنی زندگیاں دعوت وتبلیغ کیلئے وقف کرنے کا اعلان کیا، شرکاء اجتماع آج (ہفتہ )مزید دعوت وتبلیغ میں وقت لگانے کا عزم کرینگے ،اجتماع گاہ کے ارد گرد سینکڑوں حفاظ اکرام سورۃ یاسین کی تلاوت کرتے رہے ۔نماز جمعہ کے بعد ہزاروں افرادنے کھانے کے حصول کیلئے کنٹین کا رخ کرلیا ، کنٹین پر لوگوں کا رش قابل دیدنی تھا ،کتب خانوں سے شرکاء اسلامی تعلیمات کی کتب خریدنے میں مصروف رہے ،پنڈال کے باہر قائم عارضی بازار میں لنڈا فروشوں کی چاندی ،سوہن حلوہ اور جاوا ریوڑی کے سٹالوں پر رش ،مقامی تعطیل کے باعث شہریوں کی کثیر تعداد نے نماز جمعہ پنڈال میں ادا کی ،قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے



















































