جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

”پڑوسیو!تھوڑی گریس سے ہی ہار جاتے“ بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل میں شکست پر ٹوئٹر پر میمز کی بھرمار

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) بھارتی ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے سیمی فائنل میں شکست پر ٹوئٹر پر میمز کی بھرمار رہی۔ایڈیلیڈ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو ہرا کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی

دیکھ کر شائقین کرکٹ نے ٹوئٹر پر میمز کے انبار لگا دیئے۔ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے دلچسپ ٹوئٹس کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اتنی خوشی،اتنی خوشی مجھے آج تک نہیں ہوئی۔ ایک صارف نے بھارتی فلم ”لگام“ کا ڈائیلاگ لکھا کہ ”تم سالا غلام لوگ ہماری جوتی کے نیچے ہی رہے گا۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ بھائی ایک تو آؤٹ کر لیتے۔پاکستان کے سیمی فائنل پر طنز کرنے والے سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عرفان پٹھان کو بھی سوشل میڈیا صارفین نے آئینہ دکھاتے ہوئے تاریخی چھترول کر ڈالی۔سابق بھارتی بالر نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پڑوسیو! جیت آتی جاتی رہتی ہے، لیکن گریس آپ کے بس کی بات نہیں۔عرفان پٹھان کی اسی ٹوئٹ کو یاد دلاتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ان کو آئینہ دکھا دیا اور کہا کہ پڑوسیو! تھوڑی گریس سے ہی ہار جاتے۔ایک اور صارف نے پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ جو ہمیں باہر کرنا چاہتے تھے، قدرت کا نظام دیکھو خود ہی باہر ہوگئے۔ایرک اشرف نے لکھا کہ یار انڈیا ہارنے کی بھی کوئی گریس ہوتی ہے، رہنے دو یار تم سے نا ہو پائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…