منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اتوار کو 152/0 بمقابلہ 170/0 ہوگا، شہباز شریف کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل پرردعمل

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی بدترین شکست پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اتوار کو 152/0 بمقابلہ 170/0 ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر

فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے 170 رنز کی شراکت داری قائم کی۔انگلینڈ کی اس فتح پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس اتوار کو 152/0 بمقابلہ 170/0 ہوگا۔ٹوئٹ میں دراصل وزیراعظم شہباز شریف کا اشارہ بھارت کی 10 وکٹوں سے شکست کی طرف ہے،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی اور 152رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔اسی طرح ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھی بھارت کے 168 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 170 رنز بنائے اور میچ 10وکٹوں سے جیتا۔انگلینڈ کی اس فتح کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل اتوار 13 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور انگلینڈ ایک ایک بار ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔ انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی بدترین شکست پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اتوار کو 152/0 بمقابلہ 170/0 ہوگا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…