جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عرفان پٹھان کو پاکستانیوں کیخلاف ٹوئٹ مہنگی پڑگئی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کو پاکستانیوں کے خلاف کی گئی ٹوئٹ مہنگی پڑگئی اور سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ریٹائرڈ کرکٹر کو دفاع بھی کرنا پڑ گیا۔گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح کے بعد عرفان پٹھان کی جانب سے

ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں درج تھا کہ’ڑوسیوں جیت تو آتی جاتی رہتی ہے گریس آپ کے بس کی بات نہیں۔ٹوئٹ کے بعد عرفان پٹھان کو ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا رہا۔پاکستان کے سابق جارح مزاج بیٹر عمران نذیر نے عرفان کی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ٹوئٹ دیکھ کر افسوس ہوا جس پر عرفان نے جواب میں لکھا کہ آپ کو جیت کے بعد چند پاکستانیوں کے طرز عمل پر بھی افسوس کا اظہار کرنا چاہیے جس پر عمران نذیر نے عرفان پٹھان کو جواب دیا میں نہیں جانتا کہ وہاں کیا ہوا اور نہ ہی میں کسی کے برے طرز عمل کا دفاع کر رہا ہوں تاہم چند لوگ کسی قوم کی عکاسی نہیں کر سکتے۔ یوٹیوبر ارسلان نصیر نے عرفان پٹھان کو لکھا کہ معافی چاہتا ہوں سر، فائنل میں پہنچ جائیں تب بات کیجیے گا، ادھر آواز نہیں آرہی آپ کی۔بعد ازاں عرفان نے اپنی ٹوئٹ کی وضاحت میں لکھا کہ یہ ٹوئٹ کھلاڑیوں کیلئے نہیں تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…