ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان حملہ ایف آئی آر پر وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی، فیصل شاہکار برطرف

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی/آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے فیصل شاہکار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کے بعد صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کی مرضی سے ایف آئی آر درج نہ ہونے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے برطرف کردیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر عدم اطمینان و تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے فیصل شاہکار عہدے سے فارغ کردیا، جس کی صوبائی کابینہ نے بھی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہناہے کہ نئے آئی جی کی تعیناتی تک عہدے کا چارج پنجاب کے سینئر پولیس آفیسر کے پاس رہے گا۔قبل ازیں وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر آباد واقعے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا کہ ان کی خدمات واپس لی جائیں وہ پنجاب میں کام نہیں کرنا چاہتے۔تاہم وفاقی حکومت نے فیصل شاہکار کو بطور آئی جی پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں۔ آئی جی پنجاب تحریری طور پر مراسلہ موصول ہونے کے بعد دفتر جوائن کرینگے۔ خیال رہے کہ ملک کی موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث وفاق اور پنجاب میں تنائو بڑھ گیا ہے

جس کے نتیجے میں وفاق اور پنجاب ایک دوسرے کے سامنے آگئے ہیں۔ تنائو بڑھنے کے باعث وفاقی حکومت نے پنجاب میں سرینڈر کئے جانے والے

افسران کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاق پر الزام عائد ہے کہ اس نے گزشتہ 3 ماہ میں پنجاب حکومت کی جانب سے دی گئی ریکوزیشن پر بھی عملدرآمد نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…