پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چین سی پیک کے لیے پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی استعداد بڑھانے پر آمادہ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان اور چین نے سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی آوٹ ڈورنقل وحرکت کے دوران سیکیورٹی بہتربنانے کیلیے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے ، قانون نافذکرنے والے اداروں اور تفتیش کاروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور چین کی جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی(جے سی سی) کے 11 ویں اجلاس میں اس معاملے پر باہمی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے مطابق چین کے تعاون سے لگائے جانیوالے منصوبوں پرکام کرنے والے چینی شہریوں کی تمام آوٹ ڈورسرگرمیوں کیلیے بلٹ پروٹ گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔سی پیک ڈرافٹ کے منٹس سے پتہ چلتا ہے کہ چینی قیادت نے پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلیے آلات فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔چینی شہریوں کے ساتھ پیش آنے والے مجرمانہ واقعات کی تفتیش کیلیے نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی کی استعداد کارکوبھی جدیدخطوط پر استوار کیا جائے گا۔پاکستانی حکومت نے چین سے فرانزک سائنس ایجنسی کی استعداد بڑھانے کی درخواست کی تھی۔چینی حکومت نے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز اور ایل ای ایز کی تربیت کیلیے تربیتی مرکز قائم کرنے کا بھی عزم ظاہرکیا ہے،ماضی میں چینی شہریوں پر ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی وجہ سے سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کو سخت دھچکا لگتا رہا،جس پر چین کا پاکستان سے اپنے شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ سامنے آتا رہا۔اجلاس میں پاکستان نے یہ تجویز بھی پیش کی تھی کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر نان کوریڈور پراجیکٹس کے لیے بھی سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے لیے ایک علیحدہ جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…