اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مظاہرین نے گزشتہ روز بائیکیا چلانے والے ایک نویں جماعت کے طالب علم سے موٹر سائیکل لے کر آگ لگا دی تھی، جس پر نوجوان زارو قطار رو پڑا تھا، موٹر سائیکل ہی اس کی آمدنی کا ذریعہ تھا، آج اسلام آباد پولیس نے اس نوجوان کو نئی موٹر سائیکل دے کر دل جیت لئے ہیں۔