اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اعظم سواتی اور ان کی بیوی کی ویڈیو ایف آئی اے نے جعلی قرار دیدی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی وڈیو جعلی قرار دے دی۔ ایف آئی اے کے مطابق انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی سینیٹر اعظم سواتی کے بارے میں وڈیو فیک ہے،اعظم سواتی سے منسوب فحش وڈیو اور آڈیو کا تفصیلی تجزیہ کیاگیا،

وڈیو اور آڈیو کا فریم ٹو فریم فررنزک تجزیہ کیا گیا ہے،یہ فورنزک انٹرنیشنل معیار کے مطابق کی گئی۔ بیان کے مطابق انٹرنیشنل معیار کے فورنزک سے ثابت ہوا ہے کہ وڈیو میں ایڈیٹنگ ہوئی ہے،چہروں کو بگاڑ کر مختلف وڈیوز اس میں شامل کی گئیں۔ ایف آئی اے کے مطابق فوٹو شاپ کی گئی،سینیٹر اعظم سواتی نے جو باتیں کی ہیں، اس پر باضابطہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی ایف آئی اے کو تحریری درخواست دیں اور اپنے تمام تحفظات تحریر کر دیں،بادی النظر میں جعلی وڈیو سینیٹر اعظم سواتی کو بدنام کرنے کے لئے پھیلائی گئی ہے۔خیال رہے کہ اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھاکہ میری اور میری اہلیہ کی ویڈیو میری اہلیہ کوبغیرکسی نمبرکے فون پر بھجوائی گئی۔رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی یہ بتاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…