منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں، پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) ڈائریکٹر جنرل پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہو گا جو کہ 07 نومبر تک موجود رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ 05 سے 07 نومبر کے دوران لاہور، روالپنڈی، مری،اٹک،چکوال،جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد جھنگ اور فیصل آباد میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، اسلام آباد، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 05 اور 06 نومبر کو موسلادھار بارش متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ 06 نومبر شام سے 07 نومبر تک ملتان، ڈی جی خان، بھکر اور لیہ، ساہیوال، اوکاڑہ، راجن پور اور مظفر گڑھ میں تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش کی توقع ہے اور پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 05 سے 07 جبکہ جنوبی علاقوں میں 02 سے 04 سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے اور بارش کا سلسلہ ختم ہوتے ہی ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش سے چاول کی کٹائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ گندم کی بوائی میں فائدہ مند ثابت ہو گا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھے اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کے عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…