اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اب وہ وقت نہیں ہے آپ خاموش کر سکیں ،ہمارا احتجاج کا اگلا رخ کیا ہو گا؟پی ٹی آئی کا تہلکہ خیز اعلان

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) انصاف لائرز فورم نے سابق وزیراعظم عمران پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہ ہے کہ اب وہ وقت نہیں ہے آپ خاموش کر سکیں ،ہمارا احتجاج کا اگلا رخ کیا ہو گا؟ ہمارے چیئرمین فیصلہ کریں گے، ملک کا حکمران کون ہوگا ، فیصلہ عوام کو کر نے دیں ، جلد الیکشن کروائے جائیں ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

سابق صدر سپریم کورٹ بار قاضی محمد انور نے کہاکہ اس ملک کی تاریخ میں جب بھی کوئی ہمیشہ عوامی لیڈر کو خاموش کیا جاتا ہے،یہ اس ملک کی تاریخ بن چکی ہے ،لیاقت علی خان بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کر دیا گیا ،جس نے عوام کی حاکمیت کی بات کی اسکو خاموش کروایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز جو کچھ ہوا وہ اس ملک کا سیاح ترین دن تھا ،واقعہ نے سابق شہادتوں کو ایک طرف رکھ دیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نہ صرف پی ٹی آئی کے چیئرمین بلکہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں واقعہ کے خلاف عوام سراپاً احتجاج ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ تاریخ کو نیا سبق ملا ہے اب وہ زمانہ نہیں ہے، گزشتہ روز کے واقعہ میں کونسی گولیاں نکلی ہیں ،اے کے 47بندوق عوام کے پاس نہیں ہوتی ،کس کے پاس ہوتی ہے آپکو پتہ ہے۔انہوںنے کہاکہ نشانہ باز نے نشانہ بالکل درست لیا تاہم بچانے والا زیادہ طاقتور ہے ۔انہوںنے کہاکہ اللہ پاک نے عمران خان کو ملک کیلئے زندہ رکھا ،عمران خان نے کہا تھا انقلاب کے دو راستے ہیں،آپکو علم ہے انقلاب فرانس میں کیا ہوا تھا بادشاہ کے خاندان کیساتھ کیا ہوا ؟،عمران خان نے وارننگ دی تھی ،یا منظم انقلاب ہو گا یا دوسرا انقلاب آئیگا۔ انہوںنے کہاکہ اب وہ وقت نہیں ہے آپ خاموش کر سکیں ،ہمارا احتجاج کا اگلا رخ کیا ہو گا؟ ہمارے چیئرمین فیصلہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ادھر انصاف والے بیٹھے ہیں ان سے پوچھیں کتنا انصاف کا قتل ہونا ہے،ہر امر کو انہوں نے قبول کر کے اپنے کندھوں پر بیٹھایا،عمران خان آئین کی بلادستی کی بات کرتا تھا ،اسلئے عمران خان کو خاموش کروانے کے کوشش کی گئی،آئین اور قانون اس ملک کی بنیاد ہے،اگر اسکو ختم کیا گیا تو کچھ نہیں بچے گا،عوام کو فیصلہ کرنے دیں ملک کا حکمران کون گا ،فیصلہ چوک چوراہوں کی بجائے جلد ہونا چاہیے۔

علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، آج تک جتنے احتجاج کئے بالکل پرامن رہے ہیں ،ہم بطور قانونی ماہر اس عمارت کے سامنے کھڑے ہیں ۔نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ یہ وکلاء اور عوام کا آئینی حق ہے،آج ہمیں بنیادی حق سے روکا گیا ۔

انہوںنے کہاکہ میڈیا کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں ،ہم پرامن طور پر یہاں احتجاج کیلئے پہنچے ہیں ،عمران خان کیساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آزاد عدلیہ کیلئے ہم نے تحریک چلائی تھی، ہمارا آئینی حق نہ چھینا جائے۔

انہوںنے کہاکہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ وکلاء اس تحریک کی طرح عمران خان کی تحریک کو لیڈ کریں گے،ہمارا مطالبہ ہے الیکشن جلد از جلد کروائے جائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…