اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

’مولا جٹ‘ نے اجے دیوگن اور اکشے کمار کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)رواں ماہ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی پنجابی پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے ایک دن کی کمائی میں بولی وڈ سپر اسٹارز اکشے کمار اور اجے دیوگن کی میگا بجٹ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستانی فلم نے دونوں اداکاروں کی بھارتی فلموں کو امریکا اور برطانیہ کے باکس آفس

پر پیچھے چھوڑا اور پاکستانی فلم نے ایک ہی دن میں کم سینما اسکرینز پر ریکارڈ کمائی کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ ہنگامہ‘ کے مطابق اجے دیوگن کی فلم ’تھینک گاڈ‘ اور اکشے کمار کی فلم ’رام سیتو‘ کو دیوالی کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھرمیں ریلیز کیا گیا، جنہوں نے پہلے ہی دن پاکستانی فلم کے مقابلے کم کمائی کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں فلموں نے پاکستانی فلم کے مقابلے برطانیہ اور شمالی امریکا کے سینمائوں کم کم کمائی جب کہ بولی وڈ فلموں کو ‘مولا جٹ‘ کے مقابلے زیادہ سینمائوں میں پیش کیا گیا تھا، اس باوجود دونون فلمیں پاکستانی فلم کی ایک دن کی کمائی کا ریکارڈ نہ توڑ پائیں۔رپورٹ کے مطابق ’مولاجٹ‘ نے برطانیہ سے 47 ہزار امریکی ڈالر کے قریب جب کہ دونوں بھارتی فلموں نے ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 36 ہزار امریکی ڈالر کمائے۔اسی طرح شمالی امریکا میں بھی ایک ہی دن میں پاکستانی فلم نے 56 ہزار امریکی ڈالر سے زائد کی کمائی کی جب کہ وہاں اجے دیوگن کی فلم نے 40 ہزار اور اکشے کمار کی فلم نے 38 ہزار امریکی ڈالر بٹورے۔برطانیہ اور شمالی امریکا کی سینما مارکیٹس میں دونوں بھارتی فلمیں پاکستانی فلم کو ایک دن کی کمائی میں پیچھے نہ چھوڑ سکیں اور یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی فلم کو ریلیز کیے گئے دو ہفتے گزر چکے ہیں جب کہ بھارتی فلموں کو دو دن قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں دوسری جانب ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر بتایا گیا کہ پاکستانی فلم برطانیہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم بن گئی، اس سے قبل یہ اعزاز کسی بھارتی پنجابی فلم کے پاس تھا۔’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے اب تک سوا ارب روپے سے زائد کی کمائی کرلی ہے، وہ پہلی پاکستانی فلم بنی تھی، جس نے ریلیز کے 10 دن کے اندر 100 کروڑ روپے کمائے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…