پی ٹی آئی نے فیصل  واوڈا کو شو کاز نوٹس دے دیا

26  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واووڈا کو پارٹی پالیسی کیخلاف بیان جاری کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی احکامات پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کو کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف قتل ہوا، سازش پاکستان میں تیار ہوئی اور مقتول کا کوئی لیپ ٹاک، موبائل نہیں ملے گا تمام شواہد مٹا دیے گئے ہیں۔ لانگ مارچ میں خون بہے گا،جنازے ہی جنازے اٹھیں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں رات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے گولیاں ماری گئیں، ارشد شریف کی شہادت حادثہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف ملک چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھا، یہ بے بنیاد بات ہے کہ اسے دبئی سے نکلوایا گیا۔قتل میں اسٹبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں کچھ دنوں میں سب پردے چاک کر دوں گا، میں اپنے گھر والوں کو بتا آیا ہوں کہ اگر مجھے مار دیا گیا تو ان کی لاشیں بھی ملیں گی، اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ جو اس کے ذمہ دار ہوں گے، 3 گھنٹوں میں وہ بھی مریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو بنا چکا ہوں کہ اس سازش کے مقاصد کچھ اور ہیں، مجھے اس مارچ میں خون ہی خون اور جنازے ہی جنازے نظر آ رہے ہیں۔رہنما پی ٹی ا?ئی نے کہا کہ ارشد شریف کو کینیا لے جانے والا کوئی عام آدمی نہیں تھا، ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھا، پاکستان آنے کو تیار تھا، جب ارشد شریف اس ملک سے گیا ہے میں پہلے دن سے ا?خری دن تک اس سے رابطے میں تھا۔انہوں نے کہا کہ میرا فون فورنسک کے لیے تیار ہے، جو سازش پاکستان کے ساتھ ہو رہی ہے اس کے پلئیر پاکستان میں موجود ہیں، ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا دھمکایا

اور یہاں سے نکال دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جتنے دن ارشد شریف کا ویزا تھا اتنے دن وہ دبئی میں رہا، میں اپنے پاکستانیوں کو سازش کے تحت مرنے نہیں دونگا۔صحافیوں کے بار بار اصرار پر انہوں نے کہا کہ ’میرے نام لینے سے بہت سے لوگ ا?ج ہی مارے جا سکتے ہیں،فیصل واوڈا نے کہا کہ جیسے میرا چئیرمین مجھے کچھ کہے گا میں یقین کروں گا، انہیں یہ بھی بتایا کہ پارٹی میں ا?ستین کے سانپ ہیں،

ایسے ہی ارشد شریف اس شخص پر یقین کر رہا تھا تو اس سے رابطے میں تھا، ا?نے والے دنوں میں کئی لاشیں گریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ میں وہ سارے نام برسوں اور مہینوں میں نہیں دنوں میں لوں گا، میرے نام لینے سے بہت سے لوگ ا?ج ہی مارے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے، ارشد شریف کو جو مقاصد بتائیگئے

ان کے پیچھے سازش تھی، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں اور انٹرنیشنلی کنکٹڈ ہیں، لانگ مارچ کے بیانییکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…