میلبرن( این این آئی)پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق دو دن قبل کی گئی پیش گوئی درست ثابت ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی بیٹسمین سریش رائنا نے پیشگوئی کی تھی کہ بابر اعظم کو بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ آئوٹ کریں گے۔یہ پیشگوئی میلبرن اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے کپتان بابر اعظم کے بغیر کوئی رن بنائے ارشدیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہونے پر پوری ہو گئی۔ارشدیپ جیسے ہی اپنا پہلا اور میچ کا دوسرا اوور کرنے آئے، انہوںنے پہلی ہی گیند پر پاکستان ٹیم کے کپتان کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین لوٹا دیا۔