جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالرکی اونچی پرواز، بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن ) بھارت میں ڈالر کی اونچی پرواز جاری ہے جس سے انڈین روپیہ چاروں شانے چت ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈالر کے مقابلے انڈین کرنسی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ڈالر 83 بھارتی روپیہ کے برابر ہوگیا جس سے ملک میں مہنگائی کا سونامی آئے گا۔

اشیائے ضروریہ پہلے ہی غریب عوام کی دسترس سے باہر ہیں۔ آج بھارتی روپیہ 82.3062 پر کھلنے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں 83 روپے میں بند ہوا جو کم ترین سطح ہے۔ بھارتی روپیہ کی مسلسل تنزلی کے باعث ریزرو بینک آف انڈیا نے ڈالر خریدے تاکہ بھارتی روپیہ مستحکم ہوسکے۔رائٹرز سے بات کرتے ہوئے دو نجی بینکوں کے تاجروں نے بتایا کہ دو پبلک سیکٹر انٹرپرائزز نے تیل کی برآمدات کے لیے بڑی تعداد میں ڈالر مانگے ہیں جس سے روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی حالانکہ منگل کو مارکیٹ 82.36 بھارتی روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔خیال رہے کہ کورونا وبا کے آغاز سے بھارتی معیشت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے تیل خریداری کے باعث ملک میں ڈالر کے ذخائر میں کمی کا سامنا بھی ہے۔ ڈالر کے مقابلے انڈین کرنسی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ڈالر 83 بھارتی روپیہ کے برابر ہوگیا جس سے ملک میں مہنگائی کا سونامی آئے گا۔ اشیائے ضروریہ پہلے ہی غریب عوام کی دسترس سے باہر ہیں۔آج بھارتی روپیہ 82.3062 پر کھلنے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں 83 روپے میں بند ہوا جو کم ترین سطح ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…