عمران خان 7 حلقوں میں امیدوار 3 پر کانٹے کا مقابلہ، دو پر جیت یقینی

15  اکتوبر‬‮  2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں 8 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات اتوار کو ہوں گے، ان میں 7 حلقوں میں عمران خان کا براہ راست اپنے مخالفین سے ٹکراؤ ہو گا، 3 نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ، دو پر پی ٹی آئی کی جیت یقینی نظر آرہی ہے ۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق این اے 22مردان

پر عمران خان کو جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارمولانا قاسم سے سخت مقابلے کا سامنا ہوگا اور پی ٹی آئی اپنی اس نشست سے محروم ہوسکتی ہے.این اے 24چارسدہ میں عمران خان کو پی ڈی ایم اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ایمل ولی خان سے کانٹے کا مقابلہ ہوگا اور یہ نشست بھی خطرے میں ہوسکتی ہے، این اے 31پر پی ٹی آئی کے چیئرمین کو پی ڈی ایم اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار حاجی غلام احمد بلور کا سامنا ہوگا۔اس نشست پر بھی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے تاہم تحریک انصاف یہ نشست برقرار رکھ سکتی ہے ، این اے 108فیصل آبادپر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کون لیگ کے عابد شیر علی سے سخت چیلنج کا سامنا ہوگا۔این اے 118پر عمران خان کو ن لیگ کی امیدوار ڈاکٹرشزرا کا سامنا کرنا ہوگا اور اس نشست پر بھی کانٹے کا مقابلہ ہوسکتا ہے.کراچی سے این اے 237پر تحریک انصاف کے چیئرمین کو پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کا سامنا ہوگا اور پی ٹی آئی کو اس نشست پر سخت چیلنج درپیش ہوگا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…