نارنگ منڈی(آن لائن)نواحی گائوں ہچٹر میں آٹھ افراد کا بے دردی سے قتل چار روز بعد فضا سوگوار لوگوں میں خوف وہراس دیہاتوںمیں پہرے لگ گے لوگ گھروں سے باہر سونے سے اجتناب کرلیں پولیس کی جانب سے ملزم کا ذہنی نوازن درست قرار دینے کے بعد
مختلف قیاس آرائیاںسماجی شخصیات کی طرف سے پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان تفصیل کے مطابق نواحی گائوں ہچٹر میں کھیتوں حویلی اور پیٹرول پمپ پر سوئے آٹھ افراد کے قتل کے چار روز گزرجانے کے بعدبھی فضا انتہائی سوگوار اور خوف زدہ رہی لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے والوں کا تناتا باندھا رہا سماجی شخصیات عبدالباسط ایڈووکیٹ الحاج سلیم مغل چوہدری مقصود گورائیہ نے دل دہلا دینے والے واقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا جدید دور میں بھی پولیس کی ناقص کارکردگی ایک سوالیہ نشان ہے اربوں روپے لگائے جاتے ہیں پھربھی غفلت کا یہ عالم باعث تشویش ہے پولیس سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جبکہ پولیس کی طرف ابتدائی روپورٹ میں ملزم کا ذہنی توازن درست قراردیا گیا ہے جس پر ملزم کے بارے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیںاور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دیہاتوں میں پہرے لگا دئیے اور لوگ کھیتوں حویلیوں ڈیروں پرسونے سے اجتناب کر رہے ہیں