اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ اتنی غیر مقبول کبھی نہیں تھی جتنی اب ہے، جب تک اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی حکومت کو سپورٹ کر رہی تھی وہ مقبول تھی۔ایک انٹرویو میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاکہ موجودہ حکومت کی غیر مقبولیت اتنی زیادہ تھی کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی لے ڈوبی۔فواد چوہدری نے کہاکہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کے ڈنڈے پر کھڑی ہے، اس طرح سے حکومت نہیں چل سکتی، اسٹیبلشمنٹ کو اس کا نقصان ہو رہا ہے۔