جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

دریائے سندھ کا پانی پینے کیلئے مضر صحت قرار

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ آبپاشی سندھ نے دریائے سندھ کے پانی کو پینے کیلیے مضر صحت قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف انجینئرکوٹری بیراج حاجی خان جمالی نے متعلقہ

محکموں کے افسران کو خط لکھا ہے جس میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی انسانوں کے استعمال کے قابل نہیں اور پینے کے لیے مضر صحت ہے۔محکمہ آبپاسی کی جانب سے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد، ڈی سی جامشورو، ایم ڈی واسا ودیگر محکموں کو لکھے گئے خط میں دریائے سندھ کے پانی کو شہریوں کو فراہم کرنے سے قبل مکمل ٹریٹمنٹ کرنے کا کہا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں منچھر جھیل سے خارج ہونے ولا سیلابی پانی شامل ہو رہا ہے، محکمہ آبپاشی اورمتعلقہ حکام دریا کا پانی لوگوں کو پینے کیلئے فراہم کرتے ہیں، متعلقہ حکام حفاظتی انتظامات کریں بصورت دیگر انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ دریائے سندھ کا پانی کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہروں سے حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں پینے کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔2004 میں بھی منچھر جھیل کا آلودہ پانی دریائے سندھ میں شامل ہوا تھا اور اسی مضر صحت پانی کو شہریوں کو بغیر ٹریٹمنٹ کے فراہم کیا گیا تھا جس کے پینے سے حیدرآباد میں درجنوں اموات ہوئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…