جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

کراچی سے لاپتہ ہونے والی 13 سالہ دانیہ شعیب کہاں ہے ؟ پولیس اب تک پتہ نہ لگاسکی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پولیس 6 دن گزرنے کے باوجود لاپتہ ہونے والی 13 سالہ دانیہ شعیب کو بازیاب نہ کراسکی، والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس جلد بیٹی کو بازیاب کرے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جیکب لائن سے لاپتہ تیرہ سال کی دانیہ شعیب کے اغوا کو6 دن گزر گئے

لیکن پولیس اب تک بچی کاپتہ نہ لگا سکی۔بیٹی کی یاد میں سارا خاندان شدت غم سے نڈھال ہے اور دانیہ کا خاندان مسلسل ذہنی کرب سے گزر رہا ہے۔والدین نے دعوی کیا ہے کہ بچی کو اغوا کیا گیا ہے پولیس جلد بازیاب کرے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ جدید انداز سے مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔سی پی ایل سی اور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے دانیہ شعیب سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو انہیں آگاہ کریں۔یاد رہے دانیہ شعیب 5 اکتوبر کو لاپتہ ہوئی تھی ، جس کے بعد والدین نے پولیس اور متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور زینب الرٹ جاری کیا گیا۔دانیہ شعیب کے والدین نے دعوی کیا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں ، انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں کراچی سے لڑکیوں کو اغوا کرنے والے گروہ نے اغوا کیا ہے۔دانیہ شعیب کے والد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے لاپتہ بچے کی بازیابی میں ان کی مدد کریں۔پولیس حکام کے مطابق وہ معاملے کی مختلف پہلوئوں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں اور امید ظاہر کی کہ پولیس پارٹی کو لاپتہ لڑکی کی بازیابی میں کامیابی ملے گی۔ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکی اپنی ماں کے سیل فون کے ذریعے کسی سے رابطے میں تھی اور لائنز ایریا کے گھر سے فرار ہونے سے پہلے اس نے اپنی والدہ کے فون سے کال لاگ اور پیغامات کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…