جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ہماری بیٹنگ کے وقت گیند پھنس کر آ رہی تھی افتخار احمد نے بری کارکردگی تسلیم کرلی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (این این آئی)قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان ٹیم نیوز ی لینڈ کے خلاف برا کھیلی۔تین ملکی ٹورنامنٹ میں میزبان نیوزی لینڈ نے چوتھے میچ میں پاکستان کو مکمل آؤٹ کلاس کیا اور 9 وکٹوں سے شکست دی،

اس میچ میں افتخار احمد نے 27 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی۔افتخار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہماری بیڈ لک رہی، یہ حقیقت ہے کہ ہم تینوں شعبوں میں برا کھیلے، ہمارے لیے برا دن رہا، ہم بیٹنگم، بولنگ اور فیلڈنگ میں اچھا نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم بیٹنگ کر رہے تھے تو اس وقت گیند پھنس کر آرہی تھی اور اسپن بھی ہو رہا تھا تاہم پروفیشنل کی حیثیت سے ہمیں کوئی معذرت پیش نہیں کرنی چاہیے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ پہلے دو میچز ہم نے جیتے ہیں ان میچز میں کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہم پھر اب مل بیٹھیں گے اور اس سے اچھا کرنے کا پلان کریں گے اور اچھا کرنے کوشش ہو گی کیونکہ ہماری ٹیم اس سے اچھا کر سکتی ہے، آئندہ میچز میں بہتر کھیلیں گے اور جیتیں گے۔مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ٹاپ آرڈر میں اچھا کھیل رہے ہیں، ہمیں مڈل میں اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہے، مڈل اوورز میں ہمارا اسٹرائیک ریٹ کم ہے، ہم اس کے اوپر مزید کام کریں گے۔افتخار احمد نے کہاکہ ہم زیادہ سے زیادہ باؤنڈریز ماریں گے تاکہ ہمارا ٹوٹل زیادہ ہو کیونکہ ہمارے پاس نمبر ون بولنگ ہے اس لیے ہم ٹوٹل کا دفاع کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…