لاہور (این این آئی) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی پاکستان کے شہروں کا فضائی معیار ایک بار پھر آلودہ ہو گیا، لاہور شہر کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 162 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت قرار دیا گیا۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی دوسرے نمبر پر ہے، جہاں فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 157 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔آلودہ شہروں کی فہرست میں انڈونیشیا کا شہر جکارتہ تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 151 ریکارڈ کی گئی، چوتھے نمبر پر سعودی عرب کا شہر ریاض ہے جہاں کا ایئر کوالٹی انڈیکس 133 ریکارڈ کیا گیا۔