عمان (این این آئی )اردن کے ایک مشہور یو ٹیوبر ناجی القاق اپنی براہ راست نشریات کے دوران جب وہ انتو الامان مہم کے تحت یونیورسٹی کے یتیم طلبا کے لیے فنڈ ریزنگ مہم چلا رہے تھے تو انہیں ملکہ رانیہ العبداللہ کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی۔
یہ فون القاق کے لیے حیران کن اور ناقابل یقین تھا۔کال کے دوران ملکہ رانیہ نے عطیات جمع کرنے کی کوششوں پر یو ٹیوبرز اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کی یہ لائیو کال ایک ویڈیو کی شکل میں یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔کال ختم ہونے سے قبل ناجی القاق نے ملکہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ٹیم کو بتایا کہ ملکہ معظمہ نے یتیموں کے لیے عطیات جمع کرنے کی ان کی مہم کو سراہا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ “انتو الامان” مہم میں عطیات جمع کرنے کے لیے وقف کردہ براہ راست نشریات کی تعداد 43 گھنٹے سے زیادہ تھی۔ عطیہ دہندگان کی تعداد 3,483 تک پہنچ گئی، جب کہ مستفید ہونے والوں کی تعداد 43 طلبا پر مشتمل ہے۔ عطیہ دہندگان کی طرف سے براہ راست فراہم کردہ کل رقم 8,6750,549 اردنی دینار تھی۔