جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

خوشخبری!شطرنج کے مقبول کھیل کو اب 3 لوگ کھیل سکیں گے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)آپ نے اب تک دو لوگوں کو اکٹھے شطرنج کھیلتے دیکھا ہو گا، لیکن کیا آپ نے کبھی ایک ہی شطرنج کی بساط پر تین لوگوں کو ایک ساتھ کھیلتے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو شاید آج کے بعد آپ کو ایسا نظارہ ضرور دیکھنے کو ملے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرائی وزرڈ چیس [ Triwizard Chess] واحد شطرنج بورڈ ہے، جس میں تین کھلاڑی بیک وقت کھیل سکتے ہیں۔

اسے ایک بھارتی طالب علم نے ایجاد کیا ہے۔آپ نے آج تک کئی طرح کے کھیل کھیلے ہوں گے۔ کرکٹ ہو یا فٹبال، ہم سب جانتے ہیں کہ ہر کھیل کے اپنے اصول ہوتے ہیں، جن پر پورا کھیل مبنی ہوتا ہے۔ بہت سے کھیل ایسے ہیں جن کے اصول وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں جب کہ کچھ ایسے ہیں جن کے اصول صدیوں سے نہیں بدلے۔ ہم ایک ایسے ہی کھیل سے متعلق بتاتے ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے اصول صدیوں بعد بھی وہی ہیں۔اس شطرنج بورڈ کے بارے میں بات کریں تو اس کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کھیل پہلے کی طرح کھیلا جا سکتا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کے پاس ایک ہی تعداد میں مہرے ہوں گے۔اس گیم کا مقصد نوجوان نسل میں شطرنج کے رجحان کو بڑھانا ہے۔ اس نئے فارمیٹ سے کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ اب نئے گیم میں تماشائی خود کھلاڑی بن جائے گا جس سے پورے کھیل کا نقطہ نظر ہی بدل جائے گا۔اس نئی گیم میں تین کھلاڑی ہونے کی وجہ سے ہر کھلاڑی کو بیک وقت دو دیگر کھلاڑیوں کی چالوں کو سمجھنا ہوگا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس نئے گیم میں کھلاڑی گھڑی کی سمت سے کھیلیں گے، جس میں پہلے سفید، پھر بھورے اور پھر کالے مہروں کی باری آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…